the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی


اہرین کے مطابق پودوں کے اندر پچھلی خشک سالی کے آثار محفوظ رہتے ہیں جسے معلوم کرکے فصلوں اور پودوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

امریکی یونیورسٹی کے ماہر جینیات دان کا کہنا ہےکہ مختلف پودے خشک سالی اور پانی کی کمی پر مختلف برتاؤ کرتے ہیں جو ان کے جین اور دیگر حصوں میں محفوظ ہوجاتا ہے ان سے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ بعض پودے شدید خشک سالی کو کیوں جھیل جاتے ہیں اور کچھ پودے کیسے ختم ہوجاتے ہیں۔ ماہرین نے چارکے کی گھاس ’’الفلفا‘‘  پر تحقیق کرکے بتایا کہ پانی کی کمی سے یہ سوکھ جاتی ہے لیکن پانی ملنے پر دوبارہ زندہ ہوجاتی ہے کیونکہ وہ پانی کی



کمی کو یاد رکھتے ہوئے اسے جھیل جاتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق پودوں کے دماغ نہیں ہوتے لیکن ان کے خلیات مشکل لمحات کو یاد رکھتے ہیں اور اس کے ذریعے اگلے مشکل وقت میں خود کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ اس عمل کو سمجھتے ہوئے دیگر پودوں، فصلوں اور اجناس کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکتا ہے لیکن ایسے پودوں کا مکمل جینیاتی مطالعہ کرنا ضروری ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں موسم اپنی شدت ظاہر کررہا ہے اور اس سے زراعت پر شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس لیے اگر فصلوں اور اجناس کو موسمیاتی شدت سے محفوظ نہ رکھا گیا تو پوری دنیا میں خوراک کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.